18 مارچ، 2016، 12:23 AM

پاکستانی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر مشرف بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

پاکستانی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر مشرف بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

پاکستانی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق صدر پرویز مشرف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق صدر پرویز مشرف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ آج مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالے پونے 2 سال ہوگئے اور عدلیہ کے حکم کے باجود موجودہ حکومت نے ہر فورم پر ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی آج مشرف کے وکلا کی جانب سے درخواست آئی کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے جس پر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے پرویز مشرف کو علاج کی خاطر ملک سے باہر نکلنے کی اجازت دی جائے جب کہ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ 4 سے 6 ہفتوں کے علاج کے بعد وطن واپس آئیں گے اور اپنے اوپر قائم مقدمات کا سامنا کریں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کو قبول ہے اور یہ ہر ایک کو قبول ہونا چاہیے۔

News ID 1862612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha